Modi stuns Indian opposition with landslide election win

World News

بھارتی انتخابات میں بی جے پی کو واضح برتری، تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

urdugeonews

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ مکمل کرلی گئی جس میں انفرادی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے 300، کانگریس نے 52، اے ڈی ایم کے نے 23، شیو سینا 18 اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں نے 102 نشستیں حاصل کیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد ‘نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس’ نے مجموعی طور پر 345 نشستیں حاصل کیں جس کے مقابلے میں انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد ‘یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس’ نے 94 نشستیں حاصل کیں۔

حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بی جے پی نے انفرادی طور پر مطلوبہ تعداد سے زیادہ 300 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے شکست تسلیم کرلی

urdugeonews

راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوام سب سے بڑے فیصلہ ساز ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے بھی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوام سب سے بڑے فیصلہ ساز ہیں۔

کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو اس الیکشن میں بڑا دھچکا لگا ہے، انہیں امیٹھی میں کانگریس کے گڑھ سے بی جے پی کی امیدوار اور اداکارہ سمرتی ایرانی نے ہرایا۔

پریانکا گاندھی نے بھی نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔

کامیابی پورے ملک اور جمہوریت کی فتح ہے، نریندر مودی

مودی نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، شکست پر بھی کبھی ہم نے دل چھوٹا نہیں کیا— فوٹو: اے ایف پی

الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی ہیڈکوارٹرز میں کارکنوں سے خطاب کیا جہاں جشن کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

عمران خان کی انتخابات میں کامیابی پر مودی کو مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر

اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ کئی الیکشن ہوئے لیکن اس الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ رہا۔

مودی نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، شکست پر بھی کبھی ہم نے دل چھوٹا نہیں کیا، یہ کامیابی کسی ایک کی نہیں پورے ملک اور جمہوریت کی فتح ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مبارکباد پر اظہار تشکر بھی کیا۔

مودی نے کہا کہ انتخابی نتائج نے سیکیولرز کو خاموش کرا دیا ہے، یہ مودی کی فتح نہیں بھارت کے 130 کروڑ لوگوں کی فتح ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد بی جے پی باآسانی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ 2014 میں حکومت بنانے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو 60 نشستیں ملی تھیں۔

(Visited 20 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *